کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے برزگ رہنما میر سولنگی نے رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کے وفاقی فیصلے کو پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ ر حملہ قرار دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے رینجرز اختیارات برقرار رکھنے اور کرپشن کیخلاف آپریشن کی اجازت کو سندھ پر حملہ قرار دینے والے بتائیں کہ دہشتگردی وکرپشن کیخلاف وفاق و رینجرز کے اقدامات اگر سندھ پر حملہ ہیں تو پھر اسمبلی بیٹھ کر نوکریاں فروخت کرنے ‘ پولیس سازوسامان و سیکورٹی آلات کی خریداری میں کمیشن وصولنے ‘
سرکاری اراضی کو اونے پونے داموں منظور نظر افرادمیں بانٹنے ‘ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن و خردبرد کرنے ‘جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور خواہش پرستش کی تسکین کیلئے پرٹوکول کے نام پر شاہرانوں کی بندش کے ذریعے صنعتی ‘ تجارتی ‘ اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچاکر معیشت کو برباد کرنے اور دیہاڑی دار مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے ساتھ مریضوں کی زندگی کیلئے خطرات پیدا کرنے والے عوام کی کون سی خدمت کررہے ہیں جس کی بنأ پر ان کی جائیداد ‘ مال و املاک ‘ بینک بیلنس اور تکبر و تفاخر میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب ان کی اکڑی ہوئی گردنیں احتساب کے خوف سے ہلنے لگی ہیں تو یہ سندھ پر حملے کا شور وواویلہ مچاکر سندھ کارڈ کے ذریعے ایکبار پھر معصوم عوام کو بے وقوف بناکر اپنی مفادات کی سمت چلانے کیلئے گمراہ کررہے ہیں ۔