سرکاری اسکول کے طلبا کیلئے خصوصی سمر کیمپ کا اہتمام

Students

Students

پاکستان (جیوڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے جدید تعلیمی ادارے کے نوجوانوں نے سرکاری اسکول کے طلبا کیلئے خصوصی سمر کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ جس کا مقصد ان طلبا کو جدید نصاب اور طریقہ تعلیم سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

پاکستان میں طبقاتی نظام زندگی نے وقت گزرنے کے ساتھ معاشرتی خلیج کو بہت گہرا کردیا ہے تاہم اس کا سب سے افسوسناک پہلو تعلیمی میدان میں نظر آتا ہے۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی دارلحکومت میں جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ایک نجی اسکول کے طلبہ نے شہر کے نواحی علاقوں میں قائم سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لئے ایک خصوصی سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جس کا مقصد ان طلبا کو جدید نصاب اور طریقہ تعلیم سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ سمر کیمپ کا حصہ بننے والے سرکاری اسکولوں کے طلبا نے ایسی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس تجربے کو اپنی تعلیمی زندگی کا ایک موڑ قرار دیا ہے۔ نجی اسکول کے ان نوجوان اساتذہ کی اس کاوش کا مقصد جہاں طبقاتی نظام تعلیم کو مٹانے کے عزم کا اظہار ہے۔ وہیں ان نوجوانوں کا یہ جذبہ معاشرے کے ہرطبقے کے لیے قابل تقلید بھی ہے۔