عوامی حلقوں کی طرف سے قصور کے کرپٹ ترین تھانیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوامی حلقوں کی طرف سے قصور کے کرپٹ ترین تھانیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تھانہ صدر میں سالوں سے تعینات اے ایس آئی صادق علاقہ میں چوروں ڈاکوئوں ،جواریوں اور قحبے خانے چلانے والی نائکائوں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔ارباب اختیارنے آنکھیں بند کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصورمیں 8دفعہ تعینات رہنے والا اے ایس آئی صادق علاقہ میں چوروں ڈاکوئوں ،جواریوں اور قحبے خانے چلانے والی نائکائوں کی سرپرستی کر کے قصور کے بارونق اور شاندار علاقہ فضل خاں کالونی میں ایک کروڑ روپے کی کوٹھی کا مالک بن گیا ۔متعد بار اس نکے تھانیدار کا تبادلہ کیا گیا مگر اس راشی ASIنے اتنی بار ہی دوبارہ تھانہ صدر میں تعیناتی کو اپنا وطیرہ بنا لیا۔

اسکے علاوہ مذکورہ ASIتھانے میں تب تک کسی شہری کی بات سننا گوارہ نہیں سمجھتا جب تک اسکو من پسند رشوت 50000ہزار روپے سے زائد کی آفر نہ کروائی جائے گزشتہ روز اس صاحب کا کہنا تھا کہ چاہے عوامی حکومت ہو یا فوجی حکومت ہو پولیس کے پاس جو اختیار ات ہیں وہ کسی حکمران کے پاس بھی نہیں اسکے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ راشی تھانیدار وردی کی آڑ میں غنڈہ گردی اور بدمعاشی اس وجہ سے کرتا ہے کہ یہ شراب شباب اور کباب کا نہ صرف خود عادی بلکہ متعدد افسران کو بھی عیاشی کرواتا ہے جس کے باعث اسکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی ۔مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کے ضلع کے کرپٹ ترین تھانیدار کے خلاف فوری سخت قانونی کاروائی کی جائے۔