عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہر حلقے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جائے گا ،بلدیاتی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے

کراچی : پاکستان مسلم لیگ کراچی کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہر حلقے سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا جائے گا کراچی کا آئندہ میئر مسلم لیگ (ن) کا کارکن بنے گا یہ بات انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہ فیصل کالونی اور علاقہ معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عصمت انور محسود نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک میں جمہوریت کے استحکام کے اور پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کے لئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداے جمہوریت کی ترسری ہیں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کا مظبوط ہونا بے حد ضروری ہے عصمت انور محسود نے کارکنان سے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں۔

قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لائحی عمل ترتیب دے دیا گیا صالح اور نیک لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں آگے لایا جائے گا عصمت انور محسود نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے ہر حلقے سے مسلم لیگ (ن) کا نمائندہ الیکشن لڑے گا۔