عوام خدمت کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والوں کو خوب جانتے ہیں: ضیاء اللہ شاہ

PML-N

PML-N

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ عوام خدمت کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والوں کو خوب جانتے ہیں۔

مخالفین مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہو کر منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیںـ عمران خان قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہیں عوام یوم آزادی پر احتجاجی سیاست مسترد کردیں گے ، قوم کو فسادی مارچ نہیں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب چاہیے ـ صوبہ خیبرپختونخوا میںتبدیلی لانے میں ناکام ہونے والے ملک چلانے کا دعوی کیسے کرسکتے ہیںـانہوں کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں ادارے تباہ کرنے پر تل چکے ہیں۔

فسادی مارچ کرنے والے ترقی اور خوشحالی کے انقلاب میں بہہ جائیں گے ـانہوں نے کہا کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے اپنے دامن کی سیاہی کیوں نہیں دیکھتے ـپنجاب میں امن و امان کی بات کرنے والے کے پی کے میں بدامنی کا کیا جواز پیش کریں گےـ

انہوں نے کہا کہ عمران خان تعصب کی عینک اتارکردیکھیں اربوں ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے، پنجاب میں میرٹ، گڈ گورننس اورشفافیت غیرملکی ادارے بھی تسلیم کرتے ہیں ، قوم عمران خان کے ایجنڈے سے آگاہ ہوچکی ہے عوام اب ان کے جھانسے میں نہیںآئیں گےـ عمران خان کو انتخابات سے پہلے وزیراعظم بننے کی غلط فہمی تھی اب لانگ مارچ کی کامیابی کی خوش فہمی لاحق ہوچکی ہے

ـ عمران خان اشتعال انگیز بیانات دے کر ملک میںخون خرابہ کرنا چاہتے ہیں ، پھانسی جیسے الفاظ کا استعمال عمران خان کے حواس باختہ ہونے کی دلیل ہے۔