عوامی خدمت، علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک فراہمی اولین ترجیح ہے۔ عمران اسلم
Posted on March 6, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا کہ عوامی خدمت، علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے افسران و ملازمین باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی خدمت کی انجام دہی کو یقینی بنائیں عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال کیا جائے انہوں نے تمام محکما جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود دفتری اوقات کی پابندی کریں اور اپنے ماتحت عملے کو بھی اس کا پابند بنا ئیں ان خیالات کا اظہار عمران اسلم نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے محکمہ جاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے مزید کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے قیام کی روک تھام کے حوالے سے متعلقہ محکمے ٹھوس اور موثر اقدامات کریں نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
اس مو قع پر انہوں نے افسران سے کہاکہ عوامی شکایات کے بروقت اور فوی حل کے لئے تمام زونز میں شکایتی مراکز کو فعال کیا جائے اور شکایتی مرکز کے فون نمبرز کی تشہیر کی جائے تاکہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو در پیش مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com