کراچی: قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لا رہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انکی مشکلات و تکالیف میں کام کر کے اطمینان محسوس کرتے ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ کورنگی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر صفائی ستھرائی کے کام کے معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اس مقصد کے تحت انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اورانتظامیہ نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں اور بلدیہ کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میںبلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔
کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالرشد خان نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن ،XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔