لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب لیبر کو نسلر یعقوب پاہٹ، یوتھ کونسلر سلمان رائے نے گذشتہ روز یونین کونسل کاہنہ میں لیبر ونگ اور یوتھ ونگ کے ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کئے جا رہے ہیں، کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کررہے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب سپورٹس بورڈ دن رات کام رہا ہے ، چیئر مین پنجاب سپورٹس بورڈ کی کاوشوں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں بھی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے ، کاہنہ میں بھی سٹیڈیم قائم کیا جائے جس سے نوجوانوں کے لئے اپنے چھپے ہوئے جوہر ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کہ حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ہر سطح پر ان اقدامات کی تحسین کی جارہی ہے ، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں جس کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اس موقع پر یعقوب پاہٹ نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے 9ارب روپے ایک تاریخی سبسڈی دی گئی ہے،جو کہ عوام کا حق ہے ن لیگ کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے۔
عوامی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے، جن اشیاء خوردو نوش میں سبسڈی دی گئی ہے ان میں سستا آٹا،چینی ،گھی،دالیں،بیسن،کھجوروغیرہ شامل ہیں ، قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے لئے1700پرائس انسپکٹر بھی تعینات کئے گئے ہیں،مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ،عوام ریلیف دینے اورترقی کے دشمنوں نے رکاوٹیں ڈالنے کی بڑی کوشش کی لیکن ناکامیاں ان کا مقدر بن گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یونین کونسل کاہنہ uc247lahore@gmail.com lahore 03124828367