کاہنہ : uc247سے آزاد گروپ کے متفقہ امیدوار برائے جنرل کونسلر محمد سجاد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے بل بوتے پربلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے جن لوگوں کے دل کے اندر عوام کی خدمت کا سچا جذبہ ہو وہ ولوگ ہمیشہ ہر میدان میں سر خرو ہو تے ہیں میں نے اپنے دل سے تہیہ کیا ہوا ہے کہ انشاء اللہ منتخب ہوا تو اپنی یوسی کی عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے تمام گلیوں،اور محلوں میں بلا تفریق وبلا امتیاز ترقیاتی فنڈز استعمال کرونگا۔
وارڈ نمبر چھ میں سیوریج کا نظام بہتر بنایا جائے گا سڑکیں بنے گی۔ میں بزرگوں اور اپنی یوسی کے ہر فرد کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔انشا ء اللہ کسی صورت ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گا اور بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر ان مسائل حل کرونگا۔