عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور یہ مشن آخری دم تک جاری رہیگا: راجہ ظفر
Posted on January 21, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جاتلاں : آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر و سابق اایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرپور راجہ ظفر معروف نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور یہ مشن آخری دم تک جاری رہیگا مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان اور صدر جماعت و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے دورے حکومت میں جو تعمیر و ترقی ہوئی ہے وہ دوسرے صدیوں تک نہیں کرا سکتے آج آزاد کشمیر کی عوام کو جو ترقیاتی کام نظر آ رہے ہیں۔
وہ سب کے سب مسلم کانفرنس کے دورے حکومت میں ہوئے ہیں مسلم کانفرنس سے سازش کر کے بھاگنے والے آج مایوس کن حالت میں دربدر ہو رہے ہیں مسلم کانفرنس واحد ریاستی جماعت ہے جس نے مسلمہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے وہ وقت دور نہیں انشااللہ جلد آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کی حکومت ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار راجہ ظفر معروف نے جاتلاں میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی جماعت کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے آج خود عوام کے سامنے ختم ہو چکے ہیں مسلم کانفرنس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی حلقہ بلوچ کے ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس ایک تاریخ رقم کریں گی حلقہ بلوچ کے باضمیر عوام مسلم کانفرنس کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں ان کے ساتھ بے وفائی کرنے والے زہینی مفلوج ہو چکے ہیں مسلم کانفرنس ایک ریاستی اور کشمیریوں کی مضبوط جماعت ہے راجہ ظفر معروف نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے لیے ہمارے گھر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com