عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہے’خالد جٹ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ ملک بھر میں شروع ہونیوالے ترقیاتی کاموںکی تکمیل کے بعد مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند ہو جائے گی۔

تعلیم، صحت، بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے حکومت نے متعدد سکیمیں متعارف کروائی ہیں۔ زراعت کی ترقی اور زرعی شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی مالی امداد بھی کی جا رہی ہے جس سے ملکی زراعت میں بہتری آئے گی۔ خالد جٹ نے کہا کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کی سیاست کرنے کی بجائے مثبت تجاوزات پیش کرے جس سے ملک کا بھی فائدہ ہوگا اور عوام تک بھی اس کے ثمرات پہنچیں گے۔