کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کے تمام زونز میں بلدیاتی مسائل کے بروقت حل کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے افسران و ملازمین کو تاکید کی ہے کہ وہ دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی کر عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض نیک نیتی کے ساتھ انجام دیں، عوام کو مسائل سے نجات دلا نے اور علاقائی ترقی کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود اور زونز کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے تمام زونز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزہ اور جاری صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ضلع کورنگی کے مختلف زونز میں صفائی وسھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران وملازمین کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے شاہراہوں اور گلیوں کی مسقل بنیاد پر صفائی کو یقینی بنا نے کے ساتھ علاقوں میں قائم کچر اکنڈیوں سے کچرا اُٹھا نے کے حوالے سے انتظامات کی مکمل نگرانی کی جائے اور صفائی وستھرائی کے عمل کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ بلدیاتی مسائل کے بروقت حل اور علاقائی مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے بروقت عوامی شکایات کے ازالے کو ممکن بنا یا جائے اس حوالے سے تمام زونز میں مرکز شکایت کو فعال بنا یا جائے۔
مرکزی سٹی کمپلینٹ سیل 1339میں موصول ہونے والے شکایت کا بروق ت ازالہ کرکے اس کی رپورٹ مرتب کی جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کو فعال بنا نے کے ساتھ دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے افسران و ملازمین سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے دفتری اوقات کی پابندی کریں طلعت محمو د نے کہاکہ ضلع کورنگی میں غیر حاضر اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔