عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں قدم رکھا ہے، حاجی محمد افضل

Haji Mohammad Afzal

Haji Mohammad Afzal

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں قدم رکھا ہے، مسلم لیگ ن کا مشن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا مسلم لیگ ن کا خاص ایجنڈا ہے۔ حکومت نے شدید مالی بحران کے باوجودپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کر کے عوام کو بھرپور ریلیف دیا ہے جس سے مہنگائی کم ہوگی اور ترقی کا پہیہ چلے گا، قو می معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے۔

پٹرولیم مصنوعات ،ا یل پی جی کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کے باعث شہریوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175حاجی محمد افضل میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پا ک چین معاہدہ ملک کو تر قی کی راہ پر گا مزن کر ئے گا۔

پا کستان کو تر قی کی جا نب گا مزن کر نے کیلئے مو جودہ حکو مت تما م تر ذمہ داریا با خوبی سرانجا م دے رہی ہے کسی بھی حکو مت نے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا ،لیکن پا کستان مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے ہمیشہ ملک و قوم کی خاطر کا م کیا ہے اور کر تی رہے گی ۔انہوںنے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے نازک دورمیں بھی عوام کوریلیف فراہم کیا، وزیراعظم محمدنوازشریف کا دورہ چین سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی جبکہ بجلی کے منصوبہ جات پر چین اور پاکستان کے درمیان جو معاہدے کئے گئے ہیں وہ پاکستانی عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے اور اس سے ترقی کا نیا سفرشروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ رہے گی۔ مخالفین کی حکومت کیخلاف تمام سازشیں دم توڑ گئیں ہیں۔