عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کا مشن ہے: محمد اطہر
Posted on February 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مسلم لیگ ن کے رہنماء سید محمد اطہر نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے اور ”امن” کے قیام کیلئے (ن) لیگ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں پاکستان اور عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہمیں جس حد تک بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کیا جائیگا مگر طالبان ودیگر لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ پورا تعاون کریں۔
اس میں پاک وطن کی بقاء،سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات پر تنقید کرنیوالے اصل میں پاکستان اور عوام سے مخلص نہیں موجودہ مذاکرات پر کسی کو بھی سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دی جائیگی یہ مسلم لیگ (ن) کے مفادات کی بات نہیں بلکہ 18 کروڑ عوام کے حقوق کی بات ہے جو شریف برادران کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ امن کے قیام کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com