مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوام کی بے لوث خدمت کی وجہ سے بھاری اکثریت سے میری کامیابی ممکن ہوئی، میرے دور اقتدار میںمصطفی آباد کے اجتماعی مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کروائیں جائیں گے، عوام کی خدمت کرکے بتا دیں گے کہ عوام کی خدمت کس طرح کی جاتی ہے ، عوام کی محبت کی وجہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی ملی،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان، ان خیالات کا اظہار نو منتخب کونسلر وارڈ نمبر2میونسپل کمیٹی مصطفی آباد للیانی رانا شہزاد احمد عرف رانا کالا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اپنے دور اقتدار میں کسی ملازم کو کرپشن نہیں کرنے دی جائے گی۔
اگر چیئرمین اور وائس چیئرمین کرپشن نہیں کریں گے تو کسی ملازم کو بھی کرپشن کرنے کی جرات نہیں ہو گی، ٹائون کمیٹی میں جمن پرچی فری ہو گی، جمن پرچی کی فیس جیب سے ادا کریں گے، لیٹ اندراج کیلئے دفاتر کے چکر عوام کو نہیں بلکہ بلدیہ کے ملازمین کو لگانے ہوں گے، آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کا مقصد پارٹیوں کو بتانا تھا کہ ہماری وارڈ میں کسی پارٹی کا نہیں بلکہ شخصیت کا ووٹ ہے، وارڈ میں بیروز گاری افراد کو روز گار مہیا کیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میں وائس چیئرمین بن گیا تو میری اول ترجیحی وارڈ نمبر2اور مصطفی آباد کے عوام کی بے لوث خدمت ہو گی، میری وارڈ سے ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے نے کامیابی حاصل کرکے منہ موڑ لیا ہے آج تک ہماری وارڈ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے، اب ان کے مسائل حل کرنے کا وقت آ گیا ہے، منتخب نمائندوں کو عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات محنت کرنی چاہئے، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرکے آنے والے ہر دور میں بلدیہ مصطفی آباد میں کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اہلیان وارڈ نمبر دو کی طرف سے رانا شہزاد احمد کو وائس چیئرمین بنانے کا مطالبہ، رانا شہزاد احمد نے وارڈ نمبر دو کی عوام کو یکجا رکھا اور ان کے ذاتی کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ایسے شخص کو وائس چیئرمین بنایا جانا چاہئے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکے، اہل محلہ کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اہلیان وارڈ نمبر دو میونسپل کمیٹی مصطفی آباد نے تحریک انصاف کی مقامی و اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد امیدار رانا شہزاد احمد نے وارڈ نمبر دو سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے جو ان کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہیں نے دن رات عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، ان کی وارڈ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو صرف 135ووٹ مل سکے ہیں، اگر انہیں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کا وائس چیئرمین بنایا گیا تو عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کوئی شکایات نہیں ہو گی، کیونکہ عوامی خدمت کا دوسرا نام رانا شہزاد احمد ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دورا الیکشن جھگڑا کے دوران دو افراد کو زخمی کرنے والے 16افراد کے خلاف مقدمہ درج، بشیر شہزاد گروپ نے طارق فضل چوہدری گروپ کے دو افراد کو پولنگ کے دوران چریاں مار کر زخمی کر دیا تھا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سرہالی کلاں سے آزاد امیدوار بشیر شہزاد گروپ کی طرف سے دوران الیکشن پولنگ عملے کو یر غمال بنانے سے منع کرنے پر مذکورہ گروپ نے طارق فضل چوہدری گروپ پر حملہ کر دیا تھا اور دوران جھگڑا چریو ں کے وار کرکے اشرف اور عثمان کو زخمی کر دیا تھا جنہیں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا تھا، گزشتہ روز طارق فضل چوہدری کے بھائی کی درخواست پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔