کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا،سرسبز اور بلدیاتی مسائل سے پاک بنا نے کی جدو جہد میں مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو صاف ستھرا،سرسبز اور علاقائی مسائل سے پاک بنا یا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی سراج احمد کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی ،تجاوزات کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید قریشی ،XEN ایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی بہروز خان سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر کورنگی عبدالراشد خان نے کورنگی انڈسٹریل سمیت مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے لئے آگاہی مہم چلا ئی جائے۔
انہوں نے انڈسٹریز مالکان سے درخواست کی وہ علاقائی صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنانے میں تعاون کریں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اپنی ترجیحات کا تعین کرکے عوام کو سہولیات پہنچائیں اور مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ بلدیاتی اداروں سے مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہیںانشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک صاف ستھرا اور سرسبز بنا یا جائیگا۔