قاہرہ (جیوڈیسک) مصری فوج کے سربراہ عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ اگر ان سے مطالبہ کیا گیا اور انہیں عوامی حمایت حاصل ہوئی تو وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ادھر ملک بھر میں ریفرینڈم کل بروز منگل منعقد ہو رہے ہیں جو دودن تک جاری رہیں گے، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اتوار کو مصری فوج کے سربراہ عبدالفتح السیسی نے کہا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو فوج ان کے ساتھ تعاون کرے گی‘ اگر فوج کی جانب سے مینڈیٹ دیا گیا اور عوام کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تو میں صدارتی انتخابات میں ضرور حصہ لوں گا۔