عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرے سر سبز ماحول کے حوالے سے شہر قائد کا مثالی ضلع بنائیں گے۔ غلام رسول
Posted on December 11, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کا ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں عوام کو صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے لئے ضلع کورنگی میں “نیٹ، کلین اینڈ گرین “مہم چلا نے کا اعلان تمام زون کو علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کرنے کی ہدایت، عبادت گاہوں، درس گاہوں اور گلیوں و محلوں سمیت شاہراہوں پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں کی روانہ کی بنیاد پر صفائی کچرا کنڈیوں پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ علاقائی سطح پر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل زون کے دورے پر مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے شاہ فیصل زون میں محکمہ باغات کے زیر انتظام نرسریوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ صحت مند ماحول کے قیام کے لئے سرسبز ماحول کا فروغ ضروری ہے محکمہ پارکس عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا ئے سرسبز ماحول کی افادیت کے حوالے سے عوامی شعور کو اُجاگر کیا جائیزیادہ سے زیادہ سبزہ لگا یا جائے درختوں اور پودوں کی آبیاری اور اس کی حفاظت کو یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے پارکس کے افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکس ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا یا جائے۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی انجام دہی کے حوالے سے محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com