کراچی : بلدیہ کورنگی کا گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے خصوصی صفائی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صحت مند ماحوال کے حوالے سے شہر کا مثالی ضلع بنایا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے انتظامات سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عبدا الراشد خان نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران وعملے کو ہدایت کی ضلع کورنگی کے حدود میں مستقل بنیادوں پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے لئے تمام تر صلاحیتوں اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے فرائض نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں اس موقع پر تمام زونز کی جانب سے خصوصی صفائی مہم کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے موثر مہم چلا کر عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔