عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنائیں گے۔ماجد رضا غوری

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے خصوصی صفائی وستھرائی کی مہم کو مزید تیز کردیا گیا گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شاہ فیصل زون کی 7 یونین کونسل سے سینکڑوں ٹن کچرا کوڑا کرکٹ اور شاہراہوں، فٹ پاتھوں اور گلیوں سے مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کونسل کا اچانک دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرشاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے انہوں نے کہاکہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کاقائم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ایریا سنیٹری انسپکٹرز سب انسپکٹرز اور مقدموں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کریں اور عملے کو فرائض کی انجام دہی کا پابند بنائیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔

میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی صاف ستھرا سرسبز ماحول کے قیام کے لئے کوشاں ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں صاف ستھرا سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز بنایا جا سکے۔

Majid Reza Ghori

Majid Reza Ghori