عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مثالی ضلع بنائیں گے۔ غلام رسول
Posted on February 5, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کی نگرانی ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی، تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے مہم تیز سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے تمام زونز بلا تفریق تمام علاقوں میں گلیوں اور محلوں کی سطح صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کاوشوں بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کے تمام گوٹھوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں نورالدین گوٹھ سمیت دیگر گوٹھوں کا تفصیلی دورہ کر کے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہم شاہراہوں سمیت چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف قائم تجاوزات ،دیواروں سے وال چاکنگ اور شاہراہوں پر آویزاں بینرز فوری ہٹائے جائیں شاہ فیصل زون کے مختلف گوٹھوں میں صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنے کے موقع پر گوٹھوں کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے گوٹھوں میں آباد مکینوں کو یقین دلایا کہ تمام علاقوں میں عوامی مسائل کے حوالے سے یکساں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر عوام کی جانب سے گوٹھوں میں درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو گوٹھوں میں درپیش عوامی مسائل کے فوری ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گوٹھوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی علاقہ عمائدین و معززین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com