کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک اثاثے و جائیداد بنانے اور یورپ و امریکہ علاج کیلئے جانے اور بھارت سمیت دشمن ممالک میں سرمایہ کاری کرنے والے کبھی عوام کے دوست نہیں ہوسکتے اسلئے عوام کو اپنی خواہشات کی تکمیل و آسائشات کے حصول کیلئے قومی وسائل پر قبضے اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار کے بعد عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے باجود ہوس پوری نہ ہونے پر عوام پر نت نئے ٹیکسوں کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنانے والوں سے نجات کیلئے اپنا ووٹ مظلوم قومیتوں اور برادریوں پر مشتمل راجونی اتحاد کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو دیکر محب وطن قوتوں کو کامیاب بنائیں اور اپنے ووٹ کو اقتدار ‘ اختیار ‘ دولت اور رعونت پرستوں کے احتساب اور ان سے نجات کیلئے استعمال کریں۔
یہ بات راجونی اتحاد کے تحت جاری شعوری مہم کے تحت انتخابی اضلاع میں مختلف مجالس واجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے کہی۔