پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) میٹروبس روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ پر کس قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ؟ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار مشتاق احمد کی جانب سے بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے اردگرد کے روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں لہذا عدالت حکم امتناعی جاری کرے۔

فاضل جج نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے استفسار کیا ہے کہ یہ پابندی کس قانون کے تحت لگائی گئی۔عدالت نے 13 فروری کو پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔