خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) عوامی اتحاد پارٹی قیادت بہی تحریک انصاف کے حق میں بول پڑی۔ پارٹی چےئرمین سابق سینیٹر صداقت علی جتوئی کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان بچانے نکلے ہیں۔عمران خان اور ہمارہ منشور ایک ہی ہے۔ہماری جنگ کرپشن کے خلاف ہے۔نواز شریف خود کو احتساب کے لیے پیش کریں یا مستعفی ہوجائیں۔
انہوں نے بیٹو جتوئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔قومی سلامتی کونسل کی خبر لیک کرنے والے ملک کے غدار ہیں۔جے آئی ٹی بنا کر ایسے غداروں کے خلاف کاروائی کر کہ انہیں منتقی انجام تک پہنچایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بادشاہت کو قائم کیا ہواہے۔ عوامی اتحاد پارٹی نے ہمیشہ کرپشن خلاف آواز بلند کی ہے۔عمران خان اور ہمارہ منشور ایک ہی ہے۔ہماری جنگ کرپشن کے خلاف ہے۔نواز شریف خود کو احتساب کے لیے پیش کریں یا مستعفی ہوجائیں۔
نواز شریف کی جمہوریت سے آمریت بھتر ہے۔اس موقعے پران کے ہمراہ پارٹی رہنما ڈاکٹر غلام عباس مہیسر، سید ظفر علی شاہ، عاشق زنؤر، سکندر کوہارو، ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کھوکھر اور دیگر موجود تھے۔