عوام ووٹ کے ذریعے کراچی کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب کریں، منعم ظفر

Vote

Vote

14 کراچی : امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکیں تباہ، ہسپتالو ں میں سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ میرٹ کا قتل عام کیا گیا۔ صلاحیت کے باوجود نوجوان روزگا ر سے محروم ہیں۔ کراچی کے عوام 5دسمبر کو بلدیاتی انتخابات میں ان حالات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ عوام ووٹ کے ذریعے کراچی کو تباہ و برباد کرنے والوں کا کریں۔ عوام اپنے ووٹ سے ان لوگوں سے بدلہ لیں جنہوں نے کراچی کے عوام کو زخموں، لاشوں اور دکھوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی خمیسو گوٹھ، سیکٹر 5F، نیو کراچی نمبر 10 میں جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ عطاء الرحمن کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ثابت کرے گی کہ جب بھی عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جماعت اسلامی عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہے۔کراچی کے شہریوں کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ اپنی تقدیر بدلنے اور روشن مستقبل کے لیے فیصلہ کریں ۔شہر کو تاریکیوں میں دھکیلنے والوں سے نکات حاصل کرنے کے حق میں فیصلہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کو ماضی میں دھوکہ دیا گیا اور کراچی کے عوام نے ان ہی لوگوں سے دھوکہ کھایا جن پر انہوں نے اعتماد کیا تھا کہ وہ ان کے لیے نجات دہندہ ثابت ہوں گے لیکن افسوس کہ ان ہی نجات دہندہ سمجھنے والوں نے شہر کو بدترین حالات سے دوچار کیا اور کراچی کے عوام کو زخموں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ کسی زبان کی بنیاد پر سیاست کرنے سے نہیں بلکہ ایک قوم اور تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر اتحاد ویکجہتی سے رہنے میں ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ اب اس شہر کی تعمیر و ترقی کی بنیاد پر سیاست ہوگی۔ ہر طرح کے علاقائی اور لسانی تعصبات کو بھلا کر صرف کراچی کی تعمیر وترقی کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہے۔ جماعت اسلامی خدمت کے کام کو دین کا کام، آخرت کو سنوارنے اور حالات کو بدلنے کا کام سمجھتی ہے اور خدمت اور حالات بدلنے کی یہ جدوجہد ہم جاری رکھیں گے۔