کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 20/12/2016

Safdar Shamoolita

Safdar Shamoolita

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) عوام ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کریں تو ملک میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ چوہدری عابد رضا ایم این اے۔ چوہدری عابد رضا کا یونین کونسل بڑیلہ، یونین کونسل حاجی والہ اور یونین کونسل جسوکی میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب ۔ان کا مزید کہناتھا کہ عوام کو چاہئے کہ اب ذات پات برادری رنگ نسل کو ایک طرف رکھ کر بہترین عوامی نمائندے چنیں۔عوامی نمائندہ بنیادی طور پر اپنے حلقے کا چوکیدار ہوتا ہے جو اپنی عوام کی نیند کا خیال رکھتا ہے اور ان کی آسائشیں ،سکول ، ہسپتال اور بہترین انفرا سٹرکچر فراہم کر تاہے ۔ جو پانچ سال چوکیداری اچھی کرتا ہے اسی کو عوام دوبارہ منتخب کرتے ہیں ۔ہوش کر و آج بھی اگر ہم نے بائیس دسمبر کو صحیح فیصلہ کیا تو انشاء اللہ یہ گجرات کو بدامنی کا گہوارہ بنانے والوں کو سیاست سے آئوٹ کر دیں گے۔ باقی کی رہی کسر آپ لوگ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں نکال دیں گے تاکہ یہ غنڈہ گردی گجرات سے ختم ہوجائے ۔ دوسری پارٹیوں سے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے
ہیں۔

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) چوہدری صفد رممتاز سندھو جیسے ورکر آدمی کو پاکستان مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ چوہدری عابد رضا ایم این اے۔ اگر چوہدری صفدر ممتاز سندھو ورکر ہیں تو یاد رکھیں پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ورکروں کو محنت کے بل بوتے پر سر آنکھوں پر بٹھا لیتی ہے اور انشا ء اللہ ورکر کو اس کی محنت کے مطابق مقام دیا جا تاہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی بھی لیڈرنہیں سب ورکر ہیں جو جتنی محنت کرتا ہے قیادت اس کو اتنا ہی اونچا مقام دیتی ہے۔ چوہدری صفدر ممتاز سندھو کی وضع داری اور خلوص پیار محبت کو ساری زندگی یاد رکھیںگے۔ یونین کونسل جسوکی کے معززین نے جو جراتمندانہ اقدام اٹھایا ہے انشاء اللہ اس کے ثمرات بھی ان کو اپنی یونین کونسلز میں
نظرآئیں گے۔

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) چوہدری محمد علی تنویر کا سرائے عالمگیر اور حلقہ این اے 104کے دیہات کاالیکشن مہم کے سلسلے میں خصوصی دورہ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ چیئرمین ولائیت اللہ اویس، چیئرمین محسن لنگڑیال، چوہدری نصیر عباس سدھ، چیئرمین راجہ شبیر قیصر، چیئرمین راجہ ذوالفقار ٹھوٹھہ رائے بہادر، چیئرمین ملک اقبال ملکہ ، ملک وقار فخر پہاڑے، مرزا احسان اللہ بلوچ،چوہدری حبیب اللہ ڈھیری، چوہدری یوسف چن و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف گامزن کر دیا۔ ضلع گجرات کی سیاست میں عوام کا راج آنے والا ہے۔ آپ لوگوں کے قیمتی ووٹ نے فیصلہ کر دینا ہے کہ گجرات
کو لٹیروں کے حوالے کرنا ہے یا عوام کے حوالے کرنا ہے۔