لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ان کا مشن ہے،عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
ترقیاتی کاموں کے معیار اورکام کی رفتارکاجائزہ لینے کے حوالے سے لاہور میں اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت نے تعلیم اورصحت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لئے متعدد اصلاحات کی ہیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے جس سے دیہی معیشت کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ ڈھائی سال کے دوران تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگرسہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔