پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) جمیعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری پنج پیری نے ایک بیان میں تمام مساجد کے خطیب حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے بیانات میں مرکز اشاعت التوحید والسنت تعلیم القرآن راولپنڈی کے واقعہ کی پر زور مذمت کر یں۔
شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کریں اور احتجاجی جلوس نہ نکالیں نہ ہی کسی جلوس میں شرکت کریں۔ یہ بات انھوں نے مدرسہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے دورہ کے بعد ایک بیان میں کہی انھوں نے اپنی تنظیم کے تمام نوجوانوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ کسی بھی غیر مسلکی اور احتجاجی مظاہروں سے گریز کیا جائے۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔