لاہور: جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ورثاء کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کاہنہ میں سات سالہ بچہ کاشف گندے جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔
کاہنہ میں ایک تقریب کے دوران کوارڈینیٹروزیراعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے جاں بحق ہونے والے بچے کے ورثا ء کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ طلحہ برکی،یونین کونسل 247کاہنہ کے چیئرمین حاجی بشارت علی،ارشدرضا ایڈووکیٹ،آصف علی رحمانی،غلام مصطفی بھٹی،واجدعلی شاہ گیلانی،سجادعلی شاکر،سلیمان رائے،انتظارعالم،اصغرعلی شاکر،ندیم بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔