پلوامہ واقعہ: سلامتی کونسل میں بھارت کو سبکی، پاکستان کی سفارتی کامیابی

Security Council

Security Council

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جان توڑ کوششوں کے باوجود سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کی بے انتہا کوشش کی تاہم بھارت کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور پلوامہ واقعے پر سلامتی کونسل کے 7 روز بعد جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

بھارت نے پاکستان کو پلوامے حملے کا مورد الزام ٹھہرانے کے لیے مختلف ممالک کو بریفنگز بھی دیں لیکن اس کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں اور سلامتی کونسل کے بیان نے پلوامہ واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ مہم ناکام بنا دی۔

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا اور سیکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی فتح ہے۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت مسلسل پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے۔