دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر

Pumping

Pumping

کراچی (جیوڈیسک) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جمعہ اور ہفتہ کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، جمعہ کی شام میں اچانک بجلی ایک گھنٹے بند ہو نے کے باعث 6 پمپ بند ہو گئے۔

جس کی وجہ سے کراچی کے شہر یوں کو 80 ملین گیلن پانی کم فراہم ہوا ، یہی سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ، صبح 6.15 بجے سے ایک گھنٹہ بجلی بند ہو نے کے باعث 6 پمپ نہ چل سکے اور مزید 80 لاکھ گیلن پانی شہریوں کو کم فراہم ہوا، پانی کم فراہم ہو نے کی وجہ سے جو علاقے متاثر ہوئے ان میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، قیوم آباد، ڈی ایچ اے ، کارساز اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

دریں اثنا گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بھی صبح 10 بجے سے 12 بجے تک بجلی کی فراہمی منقطع ہو نے کی وجہ سے 11 پمپ بند ہو گئے، 32 لاکھ گیلن کم پانی سپلائی ہوا، واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی کے منقطع ہو نے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔