فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فیصل آباد میں سائیکل پنکچر والے کے نام پر اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
فیصل آباد کے علاقے اعوان والا کا رہائشی محمد امتیاز 80 لاکھ روپے ٹیکس کا شوکاز نوٹس ملنے پر پریشان ہو گیا۔
ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق امتیاز کے نام پر 3 سالوں میں سوا 6 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت ہوئی۔
محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اور سائیکلوں کو پنکچر لگا کر چھوٹے 5 بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہوں، 3 دسمبر کو ایف بی آر کا نوٹس ملا، کبھی شوگر ملز گیا ہی نہیں لیکن نوٹس مل گیا۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم میرا شناختی کارڈ کیسے استعمال ہوا، ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں لاہور جانے کا کرایہ تک نہیں ہے، اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کیسے کر سکتا ہوں۔