پونے (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت کو پونے جیل سے پیرول پر ایک ماہ کی رہائی مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کو بیوی منیاتا دت کی بیماری کی وجہ سے پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ اس دوران انہیں ہفتے میں دو دن پولیس کو رپورٹ کرنا ہو گی۔
سنجے دت کو اکتوبر میں بھی ٹانگ میں زخم کی وجہ سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ اداکار غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں پونے جیل میں بیالیس ماہ کی سزا کاٹ رہے ہیں۔