پنجاب میں مزید 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں مزید 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئے ہے۔ جن کا تعلق لاہور اور شیخوپورہ سے ہے۔ ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں، صوبے بھر میں اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہمیں اس مرض کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دینا ہے،عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کےلیے ہر ادارے اور ہر فرد کو ذمے داری پوری کرنا ہو گی۔ گزشتہ سال کی طرح اس برس بھی ڈینگی سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔