پنجاب میں2کے بجائے5دن صنعتوں کو گیس فراہم کی جائے،اپٹما
Posted on March 9, 2013 By Geo Urdu کاروبار
پاکستان (جیوڈیسک)آل پاکستان ٹیکسٹالزملز ایسویسی ایشن کے مرکزی رہنما گوہراعجاز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں دودن کی بجائے پانچ دن صنعتوں کو گیس کی سپلائی فراہم کی جائے۔
ایٹما آفس لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کہنا تھا کہ پنجاب کی صنعتوں سے ناانصافی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گیس شارٹیج ہوتی ہے لیکن گرمیوں میں سپلائی بحال ہونی چاہئے۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات پورے نہ کیے تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے.ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی صنعتیں گیس بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔