لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں دو ہفتے بعد سی این جی اسٹیشز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آج شام چھ بجے سے سی این جی ملے گی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز کے جنرل مینجر محمد ریحان کا کہنا ہے کہ آج شام چھ بجے سے لاہور ، ساہیوال ، گوجرانوالہ اور ملتان کے سی این جی اسٹیشنز کو سی این جی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
جو کہ اتوار کی صبح چھ بجے تک چھتیس گھنٹے کے لئے جاری رہے گی۔ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ قادر پور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کی وجہ سے کیا گیا تھا۔