پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران خسرہ کے مزید سو کیسز منظر عام پر آگئے ہیں۔ صوبے میں خسرہ سے متاثرہ دو سو سے زائد بچے موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔
پنجاب میں خسرہ کی وبا نے مسلسل معصوم کلیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید سو بچے خسرہ کا شکار ہوگئے ہیں۔ جن میں سے سترہ کا تعلق لاہور سے ہے۔
پنجاب کے اٹھارہ اضلاع میں انسداد خسرہ مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں لیکن خسرہ ہے کہ قابو میں ہی نہیں آرہا۔ پنجاب بھر میں خسرہ کے سبب اب تک بائیس ہزار تین سو اکیس افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے پانچ ہزار سات سو اکیاون کا تعلق لاہور سے ہے۔