اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے یکم اپریل سے پنجاب میں روزانہ 6 گھنٹے سی این جی فراہمی کا اعلان کر دیا ،صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز صبح 10 بجے سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے ،اتوار کو سی این جی صبح 6 سے رات 12 بجے تک 18 گھنٹے دستیاب ہو گی۔
وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں سی این جی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں روزانہ 6 گھنٹے سی این جی فراہمی کا آپشن آزمائشی بنیادوں پر لاگو کیا جا رہا ہے ، تجربہ کامیاب رہا تو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی شدیدقلت ہے،دسمبرتک ایل این جی کوبھی سسٹم میں لے آئیں گے۔