لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی سے ملحقہ سڑکوں پر 3 دن سے کھڑے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔ یہ کنٹینرز پاکستان عوامی تحریک کے پنجاب اسمبلی کے سامنے جلسے کےاعلان پر حفاظتی تدابیر کے طور پر لگائے گئے تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کےجلسے کےاعلان پر حفاظتی نقطہ نظر سے 3 دن سے پنجاب اسمبلی سے ملحقہ سڑکوں پر کنٹینرز کھڑے ہیں۔ کنٹینرز مالکان کاالزام تھا کہ انہیں سامان بھجوانے کا کہہ کر لایا گیا، مگر کوئی ادائیگی نہیں کی گئی، جبکہ وہ کھلےآسمان تلے پڑے ہیں۔
وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمد نے توجہ دلانے پر اس کا نوٹس لینے کا کہا تھااور یہ بھی کہ وہ معلومات اکٹھی کر کے انہیں پیسے دلائیں گے۔ رپورٹ نشر ہونے کے بعد یہ کنٹینرز وہاں سے ہٹا لئے گئے ہیں۔