اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے ڈی جی عنایت اللہ لک کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا گیا۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے عنایت اللہ لک کی معطلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عنایت اللہ لک پر نئی بھرتیوں کے سلسلے میں کرپشن کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ لک نے اپنے بیٹے کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا، تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کا بیٹا میرٹ پر بھرتی ہوا یا پھر خلاف ضابطہ بھرتی ہوئی۔