پنجاب اسمبلی میں فیصلہ ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی کا بل منظور

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی نے فیصلہ ساز اداروں میں چوبیس ہزار نو سو سے زائد خواتین کو نمائندگی دینے کا بل منظور کر لیا۔

وزیر اعلی شہباز شریف کہتے ہیں خواتین ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ صوبائی حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کر دے گی۔

خواتین کو مناسب نمائندگی دینے کیلئے پنجاب کے ستائیس محکموں کے قوانین میں چھیاسٹھ ترامیم کی گئی ہیں۔ بل کی منظوری سے فیصلہ ساز اداروں میں چوبیس ہزار نو سو بانوے خواتین کو نمائندگی ملے گی۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوتھ لون اسکیم میں بھی پچاس فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی مستقل کر دیا جائے گا۔

ایک قرار داد میں ایوان نے خواتین پر تشدد کیخلاف موثر قانون سازی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔