پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے دوران میوزیم سے نوادرات چوری

Museum

Museum

لاہور (جیوڈیسک) چوروں نے پنجاب اسمبلی کے میوزیم کو بھی نہ چھوڑا اور قیمتی نوادرات اٹھا کر لے گئے۔

نوادرات اس وقت چوری ہوئے جب پنجاب اسمبلی کے سامنے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا۔ چوری نوادرات میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے شرکاء کی تحائف بھی شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔