لاہور (جیوڈیسک) وزرارت قانون نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تیس جنوری کو بلانے کے لئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے جو منظوری دے کر اسے گورنر پنجاب کو بھیجیں گے۔
پنجاب اسمبلی کا تیس جنوری کا اجلاس پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق بلایا جا رہا ہے۔ پارلیمانی کیلنڈر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے مل بیٹھ کر طے کیا ہے۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری سات آرڈیننس منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔