پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نینئے بلدیاتی نظام کیلئیحکومتی سفارشات کی منظوری دے دی۔ شہروں میں مئیر جبکہ دیہی علاقوں میں ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب کیے جائیں گے۔
نئے بلدیاتی نظام سے متعلق منظور کردہ حکومتی سفارشات کے مطابق شہروں میں وارڈز کی جگہ یونین کونسل کا نظام بحال کیا جائے گا۔ شہروں میں میئر جبکہ دیہی علاقوں میں ضلع کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ جن کا انتخاب سٹی کونسل اور ویلج کونسل کے منتخب چیئرمینوں سے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی بل کیمطابق شہری اور دیہی علاقوں میں تیرہ ارکان پر مشتمل سٹی اور ویلج کونسلز قائم کی جائیں گی۔ پچیس ہزار سے زائد آبادی کے علاقے پر بننے والی سٹی کونسل کا سربراہ چئیرمین ہوگا۔ دیہی علاقوں میں ویلج کونسل دس ہزار سے زائد آبادی پر تشکیل دی جائے گی۔
کونسل میں شامل ارکان میں سات ارکان براہ راست جب کہ دو خواتین کے لیے مخصوص نشستیں ایک مزدور کسان جبکہ ایک اقلیتی نشست ہوگی۔ سٹی کونسل اور ویلج کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب مشترکہ ووٹ پرکیا جائے گا۔ سفارشات کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد آبادی کے علاقوں میں تحصیل کونسل اور ٹان کمیٹیاں ختم کر کے میونسپل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ سفارشات کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان کمیٹی کے اجلاس میں موجود نہیں تھے۔