لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس پر نرسوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ، شرکا نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی مانگی۔
لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جائے اور ہیلتھ رسک الائونس دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ کا شعبہ بری طرح بے توجہی کا شکار ہے۔
تعلیم کے میدان میں نرسوں کو بھی ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی مانگی۔