پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن سے متعلق قرار داد کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

Punjab Assembly

Punjab Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے قرار داد لانے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں احتجاج کیا، تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمود الرشید کہتے ہیں جب بھی انتخابی دھاندلی کی بات ہوتی ہے حکمران تلملا اٹھتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شیر علی گورچانی کی زیرصدارت ہوا، اپوزیشن ارکان نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے قرار داد لانا چاہی لیکن ڈپٹی اسپیکر نے اجازت نہ دی، جس پر ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

اپوزیشن کے تیور دیکھتے ہوئے اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، اسمبلی کے باہر گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود نے کہا کہ حکمرانوں کا رویہ مناسب نہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اسمبلی سے باہر حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔