لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مال روڈ پرپولیس نے تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ پر دھاوا بول کر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود لرشید سمیت متعدد کارکنا ن کو گرفتار کرلیا، گرفتار کئے گئے افراد میں پی ٹی آئی کی ایم پی اے نوشین حامد، عندلیب عباس، مہر واجد، عظیم ملک وقار، شبیرسیال شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے تحریک انصاف کا بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا۔ صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ پی پی 150 کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا تھا، ہمارا احتجاج پر امن تھا، احتجاج ہمارا حق ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کیمپ اکھاڑ کر زیادتی کی۔