پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کا احتجاج، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں اورنعرے بازی شروع کردی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے تحریک التوائے کار پیش کرنا چاہی۔

قائم مقام اسپیکر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔ وہ اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران ایوان نے تین بل پاس کر لئے جن میں لائیوسٹاک بریڈنگ، ترمیم سول سرونٹس پنجاب اور ترمیم کارکردگی نظم وضبط اور جواب دہی ملازمین شامل ہیں۔ اپوزیشن کے احتجا ج کے دوران ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح نوبجے تک ملتوی کر دیا گیا۔