پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ انتخابات میں دعوے کرنے والوں نے حکومت میں آنے کے بعد عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے
Posted on September 15, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ انتخابات میں دعوے کرنے والوں نے حکومت میں آنے کے بعد عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین میں ہی عوام پچھلی حکومتوں کو اچھا کہنے لگے ہیں جو کہ موجودہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
تحریک انصاف خیبر پی کے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور صحت’ تعلیم کے شعبے میں ایسے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جو باقی صوبوں کے لئے مثال ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عام انتخابات سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ٹیکسز کی بھرمار کر کے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔