پنجاب اسمبلی اجلاس، وزیر اعلی کے استعفیٰ پر ہنگامہ آرائی

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی اجلاس میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ کے استعفٰی پر ہنگامہ آرائی ہوئی، اپوزیشن وزیر اعلٰی کے خلاف آوٹ آف ٹرن قرارداد لے آئی، حکومت کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا معاملہ کمیشن کے سامنے ہے قرارداد نہیں لائی جا سکتی۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھی چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ دار ہیں۔ اس دوران اچانک اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ پر مبنی قراداد پڑھنا شروع کر دی جس پر ڈپٹی سپیکر نے انہیں اجازت نہ دی۔

اس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور نعرہ بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے بیان کے خلاف قرار داد جمع کرائی گئی۔